امریکہ : (جیو ڈیسک) حقانی نیٹ ورک امریکی افواج کو نشانہ بنا رہا ہے جبکہ افغانستان کی فورسز بھی اس کے حملوں سے محفوظ نہیں،امریکہ کے اعلی حکام میں چہ مگوئیاں۔امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا کا بھارت کے دورے پر یہ بیان اب تک عالمی سیاست میں گردش کر رہا ہیکہ پاکستان دہشت گردوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ ہیاس بیان کے آنے کے بعد پاکستان اور امریکی اعلی سطح پر تردید اور وضاحتیں جاری ہوئیں۔
فاکس نیوز کے مطابق لیون پینیٹا نے بھارت اور افغانستان کے دورے کے بعد محض اسی وجہ سے پاکستان کے دورے کو منسوخ کیا اور اپنے نائب پیٹرلو کو نیٹو سپلائی پر بات چیت کے لئے پاکستان روانہ کیا جو آج کسی بھی وقت پاکستان میں ہوں گے۔
دوسری جانب فوکس نیوز کہتا ہے کہ ایک سال کے دوران لیون پینیٹا اس بات پر اصرار کرتے رہے ہیں کہ حقانی نیٹ ورک امریکی افواج کو نشانہ بنا رہا ہے جبکہ افغانستان کی فورسز بھی اس کے حملوں سے محفوظ نہیں،امریکہ میں اوباما کے مخالفین اس بات پر اب تک بضد ہیں کہ پاکستانی فوجی حکام کی سر پرستی میں حقانی گروپ امریکیوں کے لئے خطرہ ہے۔