امریکی سینیٹرز نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوری پہلے سے کہیں بڑا خطرہ ہیںیہ بات تین امریکی سینیٹرز نے دورہ پاکستان سے واپسی پر واشنگٹن میں کہی ۔ وفد کی رکن جین شاہین کا کہنا تھا کہ اگرچہ امریکا نے افغانستان میں طالبان کو شکست دی ہے لیکن پاکستان میں شدت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی وجہ سے حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوری پہلے سے کہیں بڑا خطرہ ہیں۔ پاکستان ایٹمی ملک ہمیں پاکستان سے تعلقات میں احتیاط برتنی ہوگی ۔ پاک فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں تاہم وہ حقانی نیٹ ورک اورکوئٹہ شوری پر لچک کا مظاہرہ کررہی ہے۔