حقانی نیٹ ورک مشترکہ خطرہ ہے۔ ہلیری

hina hillary

hina hillary

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ پرامن، مضبوط اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتا ہے۔ جنرل کیانی کے اس بیان سے متفق ہیں کہ پاکستان افغانستان یا عراق نہیں بلکہ ایک ایٹمی ملک ہے۔ پاکستانی ہم منصب حناربانی کھر کے ساتھ مشترکہ کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔ پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کو سراہتے ہیں لیکن افغان امن میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔
ہیلری کلنٹن نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک پاکستان اور امریکہ دونوں کیلئے خطرہ ہے ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان اپنی سلامتی قربان کرے تاہم طالبان کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی۔ امریکی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ امریکہ پرامن ،مضبوط اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنرل کیانی کے اس بیان سے متفق ہوں کہ پاکستان افغانستان یا عراق نہیں بلکہ ایک ایٹمی ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔ پاکستان می منتخب حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے۔