امریکی فوج کے سربراہ مائیک مولن نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف فوری کارروائی کرے ، یہ مطالبہ اسپین میں دونوں فوجی قائدین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا ۔ امریکی فوج کے سربراہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مائیک مولن کے ترجمان کے مطابق دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں دو طرفہ فوجی تعاون جاری رکھنے پر تفصیلی تبادلہ خیال گیا اور تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر مائیک مولن نے پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کی موجودگی پر تحفظات سے بھی جنرل کیانی کو آگاہ کیا اور ان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ۔