حقانی کو بلا کر جواب طلب کیا جائے۔ حسین ہارون

hussain

hussain

لیاری : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عبداللہ حسین ہارون نے کہا ہے حسین حقانی کو فوری پاکستان بلاکر جواب طلب کیا جائے۔ عبداللہ حسین ہارون نے لیاری میں کچھی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ میڈیا سے بات چیت میں عبداللہ حسین ہارون نے کہا موجودہ حالات اور سفارتی آداب کے پیش نظر امریکا میں پاکستانی سفیر حسین حقانی کو فوری طور پر پاکستان بلاکر ان سے تمام معاملے کی وضاحت طلب کی جائے۔