حقانی کیلئے آج اہم دن، سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع

husain haqqani

husain haqqani

مائیک مولن کو بھیجے گئے میمو پر شدید تنقید کا شکار حسین حقانی کیلیے آج کا دن بہت اہم ہے۔ وہ پارلیمانی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے، سیاسی و عسکری قیادتوں سیملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں کے دوران وہ میمو کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کریں گے۔
امریکی بزنس مین منصور اعجاز نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے حسین حقانی کے کہنے پر امریکی فوج کے سابق سربراہ مائیکل مولن کو خفیہ میمو بھیجا تھا۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد سے ہی حسین حقانی کو سخت تنقید کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔
وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ حسین حقانی کو پاکستان بلا کر ان سے وضاحت طلب کی جائے گی۔ جب کہ اس میمو کی بات پر عسکری قیادت بھی ناراض تھی۔ حسین حقانی صدر آصف زرداری کو معاملے کے حل کیلیے استعفے کی پیشکش بھی کرچکے ہیں۔