حق خودارادیت ہماری منزل ہے کشمیر فریڈم موومنٹ موجودہ صورتحال میں اپنا بھرپور تاریخی کردار ادا کرتی رہے گی۔ شبیر احمد شاہ
Posted on December 21, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حق خودارادیت ہماری منزل ہے کشمیر فریڈم موومنٹ موجودہ صورتحال میں اپنا بھرپور تاریخی کردار ادا کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر کشمیر فریڈ م موومنٹ انجینئر خالد پرویز بٹ نے حریت کانفرنس( میرواعظ گروپ) کے دورہ پاکستان پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیاا نہوں نے کہاکہ حریت لیڈر شبیر احمد شاہ ،ملک یاسین اور سید علی گیلانی تحریک آزادی کے مسلمہ لیڈر ہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک میں ان کا کردار بالکل منفرد ہے ہماری رائے میں حریت کانفرنس کے تمام قائدین آزادکشمیر کے تمام اضلاع کا دورہ کریں۔
آزادکشمیر کی تمام سیاسی ،سماجی اور آزادی پسند تنظیموں کے راہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں اور یہ پروگرام حکومت آزادکشمیر کی میزبانی میں ہونا چاہیے جس کے اخراجات لبریشن سیل ادا کرے اسطرح آزادکشمیر کے عوام کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے بارے میں سمجھنے سمجھانے کا موقع ملے گا اور آزادکشمیر کی عوام تحریک آزادی کشمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں متحرک ہو جائیں گے کیونکہ آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کئی دہائیوں سے کٹے ہوئے ہیں جس سے بہت سے خدشات جنم لے رہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ دونوں جانب کی عوام کو وطن عزیز کی آذادی کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا انہوں نے کہاکہ یورپ میں کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی سینئر نائب صدر حاجی محمد یاسین کی سربراہی میں اور چوہدری غلام حسین صد رکشمیر فریڈم موومنٹ یوکے ،عبدالخالق جنرل سیکرٹری کشمیر فریڈم موومنٹ،سفارتی شعبہ کشمیر فریڈم موومنٹ کے سربراہ انجینئر آفتا احمد ،مرکزی راہنما کشمیر فریڈ م موومنٹ حاجی عبدالحمید اور حاجی نصیر احمد لون انگلینڈ میں تحریک ذآادی کشمیر کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔
اس موقع پرضلعی صدر محمود الحسن منشاء ایڈووکیٹ ،سٹی صدر مشتاق احمد کاشر ،مرکزی راہنماؤں چوہدری محمد منشاء وقار ،مرزا محمد یعقوب ،سلیم اکبر جرال ،چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ ،ملک محمد سلیم ،ملک شوکت آزاد،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر طارق شاکر ،نوجوان راہنما رومان رضا ،ڈاکٹر اعجاز کشمیری ،طارق قمر بھی موجود تھے۔