کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک سے جہالت کا خاتمہ چاہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے ساتھ علم کے فروغ اور تعلیمی اصلاحات کی جدو جہد میں مصروف عمل ہے متحدہ قومی موومنٹ ملک سے دوہرے تعلیمی نظام کا خاتمہ یقینی بنا نے کے لئے درسگاہوں کو معیاری اسٹینڈرز کے مطابق تعمیر و ترقی کے ذریعے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی تفریق کے خاتمے کے لئے عملی جدو جہد کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کارساز کے دورے پر کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر ندیم مقبول نے تعلیمی معیار اور ماحول کے حوالے سے اساتذہ اکرام سے ملاقات کی۔
طلباء و طالبات کی بہتر تعلیمی و تربیت کے حوالے سے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف کلاسوں کا دورہ کرکے تدریسی عمل کا بھی معائنہ کیا رکن صوبائی اسمبلی ندیم مقبول نے طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علم کے حصول پر بھر پور توجہ دیں انہوں نے کہا کہ آپ مستقبل کے معمار ہیں آپ کو ہی آگے چل کر ملک کی باگ ڈور سنبھالنا ہے اس موقع پر انہوں اساتذہ اکرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ مستقبل کے معماروں کو بہتر تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں ڈاکٹر ندیم مقبول نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ درسگاہوں کی بہتری کے ساتھ تعلیمی نظام کی بہتری کو یقینی بنا نے کے لئے قابل اساتذہ اکرام کے تعاون اور مشاورت کے ساتھ اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہاکہ سرکاری اسکولوں میں تعلیمی نظام کی بہتری اور پیلے اسکول اور پیلے یونیفارم کے کلچر کا خاتمہ حق پرست قیادت کا قابل فخر کارنامہ ہے۔
انہوں نے اسکول میں در پیش مسائل کے حل کی یقین دہانی اور فروغ علم کے حوالے سے اساتذہ اکرام کو اپنے اور متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے مکمل تعاون اور اسکول میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا بھی یقین دلایا۔