حق پرست قیادت نے اقلیتوں کے تمام جائز مسائل حل کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے
Posted on December 23, 2011 By Geo Urdu گجرات
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ محمد علیم الرحمن نے کہا کہ حق پرست قیادت نے اقلیتوںکے تمام جائز مسائل حل کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے کرسمس سے پہلے تمام مسیحی بستیوں میں صفائی کا انتظام کیا گیا ہے چرچوں اور عبادت گاہوں اور گزر گاہوں پر اسٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ محمد علیم الرحمن نے کہا کہ ہر مذہب بھائی چارہ ، رواداری اور قربانی کا سبق دیتا ہے مسیحی برادری کو چاہیے کہ وہ اپنے اتحاد کو برقرا ر رکھیں۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ محمد علیم الرحمن نے کہاکہ حق پرست قیادت وہ مسلمان ہو یا، عیسائی ہو،سکھ ہو یا ہندو یا کسی بھی ر نگ ونسل سے تعلق رکھتے ہو قائد تحریک محترم الطاف حسین بھا ئی کے فلسفے کے مطابق پیغام محبت پھیلارہے ہیں بلا امتیاز و تفریق عوام کی خدمت کر رہے ہیں اورامن و امان اور بھائی چارہ کی فضا قائم کر رہے ہیں ۔مسیحی برادری کو کرسمس کی پیشگی مبارکباد دی۔