حلقہ تعلقاتی گروپ کے ذریعے عوامی مسائل کی نشاندہی میں مدد مل رہی ہے: صفیہ جاوید
Posted on March 20, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: حلقہ تعلقاتی گروپ کے ذریعے عوامی مسائل کی نشاندہی اور حل میں مدد مل رہی ہے ، مجھے حلقہ تعلقاتی گروپ کی کارکردگی دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے ، ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ ق شعبہ خواتین مسز صفیہ جاوید چوہدری نے اپنی رہائش گاہ پر حلقہ تعلقاتی گروپ این اے105کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، خصوصاًگورنمنٹ پرائمری سکولز میں سٹاف کی کمی بالخصوص درجہ چہارم کے ملازمین کا نہ ہونا افسوس ناک ہے ، حکومت کو چاہیے کہ وہ مناسب قانون سازی کریں اور گورنمنٹ پرائمری سکولز میں درجہ چہارم کے ملازمین کی آسامیاں منظور کی جائیں ، میں حلقہ تعلقاتی گروپ این اے105کے ساتھ مل کر اجتماعی مسائل کے حل کیلئے آواز اٹھائوں گی ، اپنے پارٹی قائدین چوہدری برادران سے بھی اس سلسلہ میں بات چیت کرونگی ، حلقہ تعلقاتی گروپ این اے105کا کوارڈی نیٹر عمانوایل نعیم ، نے انہیں حلقہ تعلقاتی گروپ کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا ، ڈپٹی کوارڈی نیٹر اسامہ افتخار نے حلقہ تعلقاتی گروپ کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلاً بریفنگ دی ، اور بتایا کہ مقامی سطح پر موجود مسائل کو ہمارے ممبران اپنے اجلاس میں پیش کرتے ہیں اور ان مسائل کے حل کیلئے مختلف فورم پر جا کر بات چیت کی جاتی ہے اور ان مسائل کو حل کروایا جاتا ہے ، اس موقع پر خاور شہزاد حلقہ تعلقاتی گروپ این اے105کے سیکرٹری ، ڈاکٹر رزاق احمد غفاری ترجمان ، عمانوایل نعیم کوارڈی نیٹر این اے105اور اسامہ افتخار ڈپٹی کوارڈی نیٹر این اے105موجود تھے ۔