حلقہ پی پی 115میں کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں :چوہدری سعید اختر

گجرات: چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی کاوشوں سے وزیراعلیٰ پنجاب نے حلقہ پی پی 115میں کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں ، اس بات کا اظہار چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ ارب علی خاں کے قریبی دوست اوورسیز پاکستانی راہنما چوہدری سعید اختر آف شامپور مقیم انگلینڈ نے صحافیوں سے خصوصی رابطہ کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ چوہدری عابد رضا راہنما مسلم لیگ ن ضلع گجرات نے صوبائی حلقہ پی پی 115میں نئے پل سڑکوں کالجز سکولز ہسپتالوں کی تعمیر کے لیے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کروا دئیے ہیں ، جو کہ پورے ضلع گجرات میں ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے حلقہ پی پی 115رول ماڈل بن چکا ہے ، اس کا کریڈیٹ سالانہ قافلہ چوہدری عابد رضا کو جاتا ہے ، انہوںنے کہا کہ چوہدری عبدالمالک شہید ، چوہدری عبدالخالق شہید کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے چوہدری عابد رضا حلقہ پی پی 115کی ریکارڈ تعمیر و ترقی ، مقامی لوگوں کی بھرپور خدمت یہاں بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے نئے کالجز ، صحت کی بہتر مقامی سطح پر سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے ہسپتال تعمیر کروا رہے ہیں ، انہوںنے کہا کہ حلقہ این اے 107میں بھی چوہدری عابد رضا ایم این اے بن کر احساس محرومی و پسماندگی دور کریں گے ، چوہدری عابد رضا نے پورے ضلع گجرات میں مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، چوہدری عابد رضا کی قائد انہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، گجرات کے حلقہ پی پی 115میں کروڑوں روپے سے نئے پل سڑکوں تعلیم صحت ذرائع مواصلات کے منصوبے شروع کروا دئیے ہیں ۔