حلقہ پی پی 23 کے لیے 8 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ہو گئی ہے ، ملک اسد
Posted on December 1, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
تلہ گنگ (ملک ارشد کو ٹگلہ )مسلم لیگ ق اور پی پی پی کے مشتر کہ امید وار پی پی 23 ملک اسد کو ٹگلہ نے میڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ پی پی 23کے لیے 8کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ہو گئی ہے ۔ جلد حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا نہ رکنے والا سلسلہ شر وع ہو جائے گا۔ نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی اور حافظ عمار یاسر پہلے بھی تحصیل تلہ گنگ کے لیے بے پناہ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور مستقبل میں بھی بے لوث اس علاقے کے عوام کی خدمت بلا تعطل جاری رکھیں گے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ تحصیل تلہ گنگ کی غیور عوام پی پی پی اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار کی سپورٹ کر کے نا ئب وزیراعظم چوہدری پرویز الہی کے احسانات کا بدلہ چکا دیں گے ۔ ملک اسد کو ٹگلہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام مقامی ر ہنماؤں بشمول ڈاکٹر علی حسنین نقوی کے ساتھ ہماری مکمل ہم آہنگی ہے اور ہم مل کر مخا فین کو شکست سے دوچا کر دیں گے۔ انشا اللہ کامیابی کے بعد چوہدری پرویز الہی اور حافظ عمار یاسر کے ساتھ مل کر حلقے میں مزید تاریخ ساز ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دوںگا۔