حلقہ کی تعمیر و ترقی عوام کے جان و مال کی حفاظت اور انکے عزت و وقار کو کسی صورت مجروح نھیں کروں گا ، عابد رضا کوٹلہ
Posted on October 1, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے ممتاز راھنماء سالار قافلہ چودھری عابد رضا کوٹلہ نے کھا ہے کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی عوام کے جان و مال کی حفاظت اور انکے عزت و وقار کو کسی صورت مجروح نھیں کروں گا۔ چودھری عبدالمالک کا بیٹا اور آپ کا خادم ہوں ۔ میرے خاندان ، والد اور بھائی نے ھمیشہ اپنے ساتھیوں اور علاقہ کا تحفظ کیا ہے خاندانی روایت کو جاری رکھتے ہوئے خدمت خلق کے اس مشن کو جاری رکھوں گا اور عوام کو کبی مایوس نھیں کروں گا۔ ان خیالات کا اظھار انھوں نے ڈھل ککہ میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ کا اھتمام ملک محمد اکرم ڈھل آف دوبئی نے کیا تھا۔ چودھری عابد رضا نے کھا کہ ٹاؤٹ سسٹم کا دور ختم ہو چکا تمام ادارے آپ کے خادم ہیں اور رہینگے۔ انھوں نے کھا کہ حلقہ کے عوام کے مسائل بے لوث اور بلا امتیاز حل کرونگا۔
ووٹوں کی لالچ بالکل بھی نھیں ہے۔ انھوں نے کھا کہ ترقیاتی کام لوگوں کا حق ہے اور حلقہ کے عوام کے مسائل فرض سمجھ کر حل کرنگا۔ چودھری عابد رضا نے کھا کہ علاقہ سے ظلم و بربریت کو ختم کرا دیا۔ اب ایسا دور کھیں نھیں آئے گا۔ بچپن میں اپنے خاندان اور رفقاء کی حفاظت کرتا تھا اب اللہ کی مخلوق کی خدمت اور حفاظت کی ذمہ داری ہے ۔ حلقہ میں کسی بدمعاش یا ظالم کو مسلط نھیں کرایا جائے گا۔ انھوں نے کھا کہ اللہ کی رضاکیلئے خدمت کا سلسلہ شروع کیا اپنے والد اور بھائی کا مشن لیکر چلا ہوں آپ لوگوں سے رشتہ بھی مضبوط ہو گا۔ جس شخص نے سابقہ الیکشن میں بھی مجھے ووٹ دئیے یا نھیں دئیے وہ بھی میرے پاس آئے گا تو اسے خالی نھیں لوٹاؤں گا ۔
انھوں نے کھا کہ میں کبھی بھی ووٹوں کا مطالبہ نھیں کرونگا اگر کوئی مجھ سے لکوئی بھتر ہے تو آپ اسے ووٹ دیں۔ تھانہ گلیانہ کی ظلم و بربریت کی داستانیں بھری پڑی ہیں۔ اللہ کے خوف سے ظالموں کے سامنے کھڑا ہوں اور آج علاقہ بھر میں امن ہے۔ پولیش عوام کی جان و مال کی محافظ ہے۔ انھوں نے کھا کہ جب سے مسلم لیگ ن میں آیا ہوں ایک بھی ذاتی کام لیکر میاں برادران کے پاس نھیں گیا۔ جماعت میں بھی اصولوں کی سیاست کر رھا ہوں۔ چودھری عابد رضا نے مزید کھا کہ مجھے طاقت سے نفرت ہے ۔ چودھری برادران نے اپنے دور میں طاقت کے ذریعے مجھے ڈرانے کی کوشش کی مگر میں نہ ڈرا اور نہ کبھی جھکا ہوں۔ یھی وجہ ہے آج میں قائم ہوں اور چودھری برادران ٹوٹ چکے ہیں۔ میرے مخالفین سیاست میں محبت خدمت اور تابعداری سے کام لیں انکو گلے لگا لوں گا۔ انھوں نے کھا کہ کسی نے بھی میرے ساتھیوں دوستوں کو ڈرانے کی کوشش کی میں ھاتھ کاٹنے بھی جانتا ہوں اور گلے کاٹنے بھی جانتا ہوں۔
انھوں نے کھا کہ مخالفین کو عھد کرنا چاھیے کہ جس علاقہ میں بھی رہیں اسے امن کو گھوارہ بنانا چاھیے۔ طاقت سے جھکانے والوں کا انجام ھمیشہ عبرتناک ہوا ہے اگر ھم سب اللہ کے سوا کسی سے نہ ڈریں تو کسی یھودی لابی کو شان رسات میں گستاخی کی جرات نہ ہو۔ چودھری عابد رضا نے کھا کہ آج جو جزبہ محبت اور وفا کا رشتہ حلقہ کے عوام نے مجھ سے جوڑا ہے اس وفا جفا اور محبت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ملک محمد اکرم ڈھل کا مشکور ہوں جنھوں نے بڑے جلسہ کا اھتمام کیا۔ سابق ناظم یونین کونسل گلیانہ چودھری سجاد اکبر نے اپنے خطاب میں کھا کہ آج کے عظیم الشان جلسہ میں حلقہ این اے 107کی عوام نے چودھری عابد رضا کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے۔
انھوں نے کھا کہ ھمیں ووٹ لیکر بھلانے والے لیڈر نھیں چاہیے جو ھم میں سے ہو اور ھمیں اس سے ملنے میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ چودھری عابد رضا کا کردار ھمارے سامنے ہے۔ انھوں نے کھا کہ چودھری عابد رضا سالار قافلہ نے خدمت کا جو بیڑہ اٹھایا ہے نہ صرف ھمارے مطالبات پورے کیے بلکہ وہ مطالبات بھی پورے کیے جو ھم نے پیش نھیں کیے تھے۔ چودھری عابد رضا کی صورت میں ایک سچا اور مخلص لیڈر ھمارے سامنے آیا ہے۔