حماس نے الیکشن کمیٹی کو غزہ میں کام کرنے کی اجازت دیدی

hamas

hamas

حماس : (جیو ڈیسک) حماس نے فلسطینی سنٹرل الیکشن کمیٹی کو غزہ میں کام کرنے کی اجازت دیدی۔ فلسطین کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کے صدرحسینیہ ناصر نے غزہ شہرمیں ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ حماس نے سنٹرل الیکشن کمیٹی کو ووٹر لسٹوں کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے غزہ میں کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

الیکشن کمیشن 2006 کے بعد پہلی بار اب غزہ میں پانچ حلقوں میں ووٹروں کی لسٹیں اپ ڈیٹ کرنے کا کام شروع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ غزہ میں ووٹروں کے ناموں کا دوبارہ اندراج اور ریکارڈ کی درستگی کا عمل آئندہ 6 ہفتوں میں مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد رملہ میں ووٹر لسٹوں کی اپ گریڈیشن شروع کی جائے گی۔