حمد باری تعالیٰ

ALLAH

ALLAH

جاری خدا کا نام ہوا زبان سے
آواز آئی بندے میرے لامکاں سے

کیوں نہ رہوں میں ذات خدا سے امیدوار
لاتقنطو کا امر ہے آیا قرآن سے

رونق دوبالا ہو گئی حرم جلیل کی
لات و منات نکلے خدا کے مکان سے

بندوں پہ رحم کرتے رہو تم زمین پر
رحمت خدا کی آئے گی پھر آسمان سے

ہے لامکاں کا زینہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پاک
ہٹنے نہ دینا واسطہ یہ درمیان سے

گروہ ہے تیرا حامی و ناصر تو جان لے
محفوظ ہے تو رب جہاں کی امان سے

سرکار دو جہاں بھی تھے مانگتے پناہ
ستر دفعہ ہر روز ہی رب جہان سے

تیرے لئے ہیں خوبیاں ہر شان آن بان
محفوظ رکھنا یا خدا ہر امتحان سے

کہتا ہے حمد و نعت نعیمی اسی آس پر
کرتا ہو کم سوال خدا نعت خوان سے

تحریر : غلام مصظفےٰ نعیمی پرتگال