حمد باری تعالےٰ
Posted on June 28, 2011 By Muhammad Shehzad آپکی شاعری
جاری خدا کا نام ہوا زبان سے آواز آئی بندے میرے لامکاں سے
کیوں نہ رہوں میں ذات خدا سے امیدوار لاتقنطو کا امر ہے آیا قرآن سے
رونق دوبالا ہو گئی حرم جلیل کی لات و منات نکلے خدا کے مکان سے
بندوں پہ رحم کرتے رہو تم زمین پر رحمت خدا کی آئے گی پھر آسمان سے
ہے لامکاں کا زینہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پاک ہٹنے نہ دینا واسطہ یہ درمیان سے
گروہ ہے تیرا حامی و ناصر تو جان لے محفوظ ہے تو رب جہاں کی امان سے
سرکار دو جہاں بھی تھے مانگتے پناہ ستر دفعہ ہر روز ہی رب جہان سے
تیرے لئے ہیں خوبیاں ہر شان آن بان محفوظ رکھنا یا خدا ہر امتحان سے
کہتا ہے حمد و نعت نعیمی اسی آس پر کرتا ہو کم سوال خدا نعت خوان سے
تحریر : غلام مصظفےٰ نعیمی پرتگال