اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک امریکا رابطوں کے سلسلے کا ازسرنو آغاز ہوگیا۔ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمن نے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔دفتر خارجہ کے مطابق مارک گراسمن نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ امور اور افغانستان میں جاری مفاہمتی عمل پر بات چیت ہوئی۔
مارک گراسمن نے آرمی چیف جنرل کیانی سے بھی ملاقات کی۔ مارک گراسمن آج صدر اور وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔ جس میں دو طرفہ امور سمیت صدر زارداری کے دورہ امریکا کے ایجنڈے پر بھی بات چیت ہوگی۔