حنا ربانی کھر یکم جنوری کو سعودی عرب پہنچیں گی

Hina Rabbani Khar

Hina Rabbani Khar

– ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ حنا ربانی کھرایک روزہ دورے پر یکم جنوری کو سعودی عرب پہنچیں گی۔ وزیر خارجہ دورے کے دوران اعلی سعودی قیادت سے ملاقات کرینگی۔ پاک بھارت جوہری ہتھیاروں سے متعلق ورکنگ گروپ مذاکرات آج نئی دہلی میں ہوئے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ الیکشن کے لیے بین الاقوامی مبصرپاکستان آنے کا فیصلہ کئیر ٹیکر حکومت کریگی۔ ہمیں بین الاقوامی مبصر پاکستان آنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ ترجمان نے بین الاقوامی دہشتگردوں کی پاکستان موجودگی کے حوالے سے کہا کہ انسداد دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان تمام متعلقہ حکومتوں سے رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں طالبان دفتر کھولنے کے لیے طالبان کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ پاک بھارت جوہری ہتھیاروں پر ورکنگ گروپ مذاکرات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ مذاکرات میں جوہری ہتھیاروں سے متعلق اعتماد سازی پر پاک بھارت وفود میں بات چیت ہوئی۔ ان مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری اعزاز چوہدری نے کی۔