حکمرانوں نے عدلیہ کے فیصلے کو تسلیم نہ کر کے عدلیہ کی توہین کی:چوہدری اعجاز
Posted on May 4, 2012 By Geo Urdu گجرات
لالہ موسیٰ : سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے ممتاز راہنما چوہدری اعجاز احمد آف میانہ چک کے پبلک سکرٹریٹ میانہ چک پر میڈیا کے ارکان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے عدلیہ کے فیصلے پر سر تسلیم خم نہ کر کے عدلیہ کی توہین کی ہے ، جسے عوام کسی صورت قبول نہیں کرینگے ، انہوں نے کہا کہ اداروں کی پامالی سے پیپلز پارٹی کی حکومت کونسی ملکی خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے ، انہوں کہا کہ جب وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کا فیصلہ آیا تو دنیا بھر کی نظریں اس فیصلے پر لگی ہوئی تھیں ، کیا ہی اچھا ہوتا اگر وزیراعظم اپنی سزا کے فیصلے کو تسلیم کرتے اور مستعفی ہو کر چپ چاپ گھرچلے جاتے ، اس سے دنیا بھر میں ہمارے عدالتی نظام کو پذیرائی ملتی ، مگر وزیراعظم کے اپنے عہدے سے چمٹے رہنے اور مختلف دلیلیں دینے سے دنیا بھر میں ملک کی جگ ہنسائی ہوئی ہے ، انہوںنے کہا کہ حکومت کے پاس یہ ایک اچھا موقعہ ہاتھ آیا تھا ، مگر انہوں نے خود گنوا دیا ، انہوںنے کہا کہ اب حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے سواء کوئی چارہ نہیں ، تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لئے 6مئی کو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے جس دھرنے کا اعلان کیا ہے ، لالہ موسیٰ کے حلقہ پی پی 112سے ان کی قیادت میں ایک بڑا قافلہ اس دھرنے میں شریک ہو گا ۔