حکمران عوام سے جینے کاحق بھی چھین لینے پر تلے ہو ئے ہیں :خالد پرویز بٹ
Posted on April 12, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر: حکمران عوام سے جینے کاحق بھی چھین لینے پر تلے ہو ئے ہیں تما م سرکاری ملازمین اور سرکاری ادارہ جات تنزلی کا شکار ہیں اور عوامی بے بسی بھی عروج پر ہے ان خیالات کا اظہار انجینئر خالد پرویز بٹ نے موجودہ حکمرانوں اور آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے عوام دشمن رویہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کا وقار میرٹ ،قانون کی حکمرانی اور انصاف سے وابسطہ ہے لیکن آج ملک میں ہر طرف پریشانی ہی پریشانی ہے بے روز گاری کولوگوں کا مقدر بنا دیا گیا ہے آج ملکی ترقی میں بجلی ،گیس ،پٹرول اور ڈیزل کی سستے داموں اور وافر مقدار میں فراہمی بنیادی عناصر ہیں جبکہ ہمارے ہاں یہ سب عوام کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے چوبیس گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ چھ گھنٹے بجلی طویل وقفے وقفے سے آرہی ہے جس سے گھروں سمیت دیگر ضروریات کیلئے پانی کی شدید قلت ہے طلباء و طالبات کی تعلیمی سر گر میاں ماند پڑتی جا رہی ہیں یعنی باری کا انتظار جاری ہے اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے اور ہمیں امید ہے کہ عوام بے رحمانہ فیصلہ کرنے پر مجبور کر دیئے گئے ہیں یہ سب کچھ موجودہ سیاسی قائدین کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔