جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے انیس سو پچیاسی سے لے کر اب تک تمام حکومتیں کرپشن کے الزامات پر ختم کی گئیں،لیکن اب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں کیا جاسکا۔ کوہاٹ میں جلسے سے خطاب میں انھوں نے کہا آج سیاستدان عدالتوں میں گھسیٹے جارہے ہیں اورسیاست میں شائستگی نہیں رہی۔ سیاستدان ایک دوسرے پر الزامات لگا کر ایک دوسرے کو گندا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا بہتر معاشرتی معاشی پالیسی نافذ کئے بغیر ملک کی حالت تبدیل نہیں کی جاسکتی۔