حکومتی اعلان کے باوجود واپڈا نے عوام سے اربوں روپے اکٹھے کر لئے

گجرات: حکومتی اعلان کے باوجود واپڈا نے عوام سے اربوں روپے اکٹھے کر لئے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ واپڈا اور اس کی نجی کمپنیاں عوام سے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر کسی بھی قسم کے چارجز وصول نہیں کرینگے ، کیونکہ واپڈا نے پہلے ہی پنجاب میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کیا ہے لیکن حکومتی اعلان کے بعد بھی گیپکو نے گجرات کی عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرا دیا ہے ، عوام کو وصول ہونے والے تمام بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ، جبکہ گیپکو دفاتر میں شکایت لے کر جانے والے عوام سے کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کیا جا رہا ، عوام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جبکہ پٹرول اور گیس کی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد مہنگائی کا طوفان آ گیا ہے ، لیکن حکومتی ادارے ہیں کہ وہ عوام پر مسلسل مہنگائی کا طوفان گرا کر ظلم کر رہے ہیں ۔