حکومتی دعوے دھرے رہ گئے،میپکوکا ملتان شہر میں ماہ رمضان کیلئے 20گھنٹے لوڈشیڈنگ کاخصوصی پیکج

وزارت پانی وبجلی اور حکومتی دعوے دھرے رہ گئے ،ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ کئی گنا بڑھ گئی ۔سحروافطار اور

Load Shedding in Punjab

Load Shedding in Punjab

تراویح کے اوقات میں بجلی غائب۔شہری علاقوں میں 20گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ۔میپکونے ملتان کے شہری علاقوں میں ماہ رمضان کیلئے روزانہ 20گھنٹے لوڈشیڈنگ کا خصوصی پیکج دیدیا۔نیوملتان اور شاہ رکن عالم کالونی کے پوش علاقوں میں بھی بجلی سارا دن غائب ،غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی سے شہریوں کی کروڑوں روپے کی الیکٹرونکس اشیا جل گئیں۔لوڈشیڈنگ اور گرمی سے تنگ روزہ داروں کی حکومت،وزیرپانی وبجلی احمدمختاراورمیپکوکو بدعائیں۔شہریوں کے بیسوں احتجاجی مظاہروں کے باوجودمیپکوانتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔