حکومتی سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع

Hajj

Hajj

پاکستان : (جیو ڈیسک) گورنمنٹ سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی شروع ہو گئی۔ اس بار درخواستوں کا فیصلہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل حج کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستیں گیارہ مئی تک جمع کروائی جاسکیں گی۔ درخواست جمع کروانے والے کے پاس قومی شناختی کارڈ، ریڈ ایبل پاسپورٹ اور 12 تصاویر لازمی قرار دی گئی ہیں جبکہ عازمین حج کی رہائش گاہوں کو حرمین سے فاصلے کی بنیاد پر تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ حرم شریف سے 900 میٹر کے فاصلے کے اندر رہائش گاہیں بلیوکیٹگری، 901 میٹر سے دو ہزار میٹر تک واقع رہائش گاہیں گرین کیٹگری اور دو ہزار میٹر سے زائد فاصلے پر واقع رہائش گاہوں کو وائٹ کیٹگری کا نام دیاگیا ہے۔ تینوں کیٹگری کے واجبات ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

درخواست گزار نے جس کیٹگری کی رہائش لینا ہو گی اس کیلئے اسی رنگ کا فارم جمع کروانا ضرری ہے۔ خواتین بغیر محرم کے درخواست نہیں دے سکیں گی۔ وزارت حج کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں حج کرنے والے افراد بھی درخواست دینے کے اہل نہیں ہونگے۔