حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پر PWD اور شاہرات کے ٹھیکیداروں کو بلات کی ادائیگی نہ ہو سکی
Posted on October 25, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پر PWD اور شاہرات کے ٹھیکیداروں کو بلات کی ادائیگی نہ ہو سکی ٹھیکیداروں اور لیبر کی عید کی خوشیاں ماند پڑ گئیں حکومت کی طرف سے طفل تسلیاں ٹھیکیداروں اور لیبر کا شدید احتجاج ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے مالی پابندیوں کی وجہ سے عیدالاضحی کے موقع پر محکمہ PWD اور شاہرات کے ٹھیکیداروں کو بلات کی ادائیگی نہ ہو سکی ٹھیکیداروں کو بلات کی ادائیگی نہ ہونے سے لیبر کو مزدوری نہ مل سکی ٹھیکیدار وفاتر کے چکر کاٹتے اور لیبر سے چھپتے رہے بلات کی عدم ادائیگی سے ٹھیکیداروں اور لیبر کی عیدالاضحی کی خوشیاں پیکھی پڑ گئی۔