ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جب ہم بات کرتے تھے کہ یہاں پر پنجابی طالبان کے خلاف آپریشن ہونا چاہیے تو اسٹبلیشمنٹ اور سیاستدان روک دیتے تھے کہ یہاں پر طالبان نہیں ہیں۔
ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اس خطے میں دہشت گردوں کے خلاف حکومت کو سخت پالیسی اپنانی چاہیئے صرف آپریشن ہی حل نہیں غربت اور جہالت کو ختم کر نے سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 مشرف پر قابل عمل نہیں ہوتا اگر یہ بات نکلتی تو اس میں صرف مشرف ہی نہیں دیگر لوگ بھی اس کی گرفت میں آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد یوسف کو بغیر تحقیق دہشتگرد قرار دینا افسوسناک ہے۔
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو ان کے گھر جا کر معافی مانگنی چاہیئے۔ یوسف رضا گیلا نی کا کہنا تھا کہ ہم فرینڈلی نہیں ذمہ دار اپوزیشن ہیں ، آئندہ الیکشن اپنے منشور اور پروگرام پر لڑیں گے۔