وزیر عظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر طاہرالقادری سے مذاکرات کے لئے تیار ہے، بات چیت کے ذریعے انتخابی اصلاحات اور مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ٹیلیفون پر وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کے اعلانات کے بعد پیدا ہونے والے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حکومت کو مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا چاہئے جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی صبر و تحمل سے کام لینا چاہئے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔