اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے میمو گیٹ کے مرکزی کردار منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ کے خط کے جواب میں کہا ہے کہ حکومت منصور اعجاز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے گی جبکہ اکرم شیخ کا کہنا ہے انہیں کوئی ایسا خط نہیں ملا۔ اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق کی جانب سے لکھے گئے جوابی خط میں مزید کہا گیا ہے کہ منصور اعجاز کی سیکیورٹی صرف فوج کے حوالے نہیں کی جائے گی۔ تاہم خط میں اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ منصور اعجاز کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ دوسری جانب منصور اعجاز کے وکیل اکرم شیخ نے اٹارنی جنرل کے جوابی خط کے بارے میں لا علمی کا اظہار کیا ہے ۔ تاہم اکرم شیخ کے مطابق ان کی مولوی انوار الحق سے دن کے وقت فون پر بات ہوئی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ جواب بھجوارہے ہوں ۔