حکومت نے بجلی کی قیمت میں 12فیصد اضافہ کر دیا

power

power

پاکستان: (جیو ڈیسک) حکومت نے بجلی کی قیمت میں 12فیصد اضافہ کر دیا ہے ۔ وزارت پانی و بجلی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور اس اضافے کا اطلاق آج ہی سے ہو گا۔ وزارت پانی وبجلی کے مطابق قیمتوں میں اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فرنس آئیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ۔ اور اس نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت 88 پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی۔

حکومت گذشتہ تین برس میں بجلی کی قیمت میں اڑھائی گنا اضافہ کر چکی ہے۔اور اسکے علاوہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہر ماہ مسلسل اضافہ کیا جاتا ہے۔اس بتدریج اضافے کے ساتھ ساتھ اب اس نوٹیفیکیشن کے مطابق بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔