حکومت نے دسمبر کے پہلے ہفتے میں بینکنگ سیکٹر سے مزید اناسی ارب روپے قرض لے لیا۔جس کے بعد رواں مالی سال کے دوران بینکنگ سیکٹر سے قرضوں کا حجم چھ سو پندرہ ارب سے تجاوز کر گیا۔
حکومتی مجموعی قرضوں میں پانچ سو سڑستھ ارب بجٹ سپورٹ کی مد میں حاصل کئے گئے۔
حکومت نے مرکزی بینک سے ایک ہفتے میں ستتر ارب روپے قرض لیا جبکہ شیڈول بینکوں سے دو ارب روپے قرض لیا گیا جس سے مالی سال کے دوران شیڈول بینکوں سے حاصل کئے گئے قرضوں کا حجم چھ سو اکتیس ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔
مالی سال کے دوران نان گورنمنٹ سیکٹر کو ایک سو دس ارب روپے قرض دیا گیا۔