حکومت نے مرکزی بینک کو ایک سو چوبیس ارب روپے ادا کر دیئے

State Bank

State Bank

اسٹیٹ بینک (جیوڈیسک) زرعی پالیسی اعلان سے پہلے حکومت نے مرکزی بینک کو ایک سو چوبیس ارب روپے قرضوں کی مد میں ادا کئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکیس سے اٹھائیس ستمبر کے دوران حکومت پاکستان نے بینکنگ سیکٹر کو اڑتیس ارب روپے قرضوں کی مد میں واپس لوٹائے۔ جس کے بعد مالی سال کے دوران بینکنگ سکیٹر سے لئے گئے قرضوں کا حجم ایک سو بہتر ارب روپے رہ گیا۔ حکومت نے مالی سال کے دوران شیڈول بینکوں سے پانچ سو چوالیس ارب روپے قرض لیا گیا جبکہ مرکزی بینک کو تین سو اکہتر ارب روپے پہلے لئے گئے قرضوں کی مد میں ادا کئے گئے۔

مالی سال کے دوران شرح سود میں کمی کے باوجود نجی شعبہ بینکنگ سیکٹر سے قرض نہیں لے رہا ہے۔ مالی سال کے دوران بینکنگ سیکٹر نے چوڑاسی ارب روپے قرضوں کی مد میں واپس لوٹائے۔