حکومت نے گیس،بجلی مہنگی کر کے عوام کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے: اختر جاوید
Posted on March 1, 2012 By Geo Urdu گجرات
پیر محل ( جیو ڈیسک) تحر یک انصاف پی پی 89کے آرگنائز ر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میاں اختر جاوید ایڈوکیٹ نے کہا کہ حکومت نے گیس،بجلی مہنگی کر کے عوام کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ وہ کس طر ح کرپٹ اور چور حکمرانوںسے نجات حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ جن حکمرانوں کی و جہ سے ملک تباہی کے کنارے پر پہنچا ہے ان کا احتساب ضر ور ہو گا اور اب تبدیلی کا وقت بھی قریب آ چکا ہے۔عمران خان کے ہر دورے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ قوم ملک میں تبدیلی کی خواہاں ہ اور موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے عوام تحریک انصا ف کا ساتھ نبھانے کے لئے تیار ہے۔کیو نکہ عوام میں اس وقت جنون نظر آرہا ہے کہ وہ سیاسی مافیا کو شکست دینا چاہتی ہے جنون اور مفادات کی جنگ میں جیت جنون کی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کا احتساب کرئے گی کیونکہ موجودہ حکومت نے محرومیوں اور مایوسیوں کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا اب قوم ان حکمرانوں سے بے زار ہو چکی ہے۔یہی بات ہے کہ دن بدن تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کا جوق درجوق جماعت میں شمولیت اس کی کامیابی کا نتیجہ ہے۔