حکومت پاکستان نے پندرہ روزہ نیلامی میں چھیاسٹھ ارب روپے کے تین، چھ اور بارہ ماہ کے ٹی بلز فروخت کر دیئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق نیلامی میں تین ماہ کے پانچ ارب نوے کروڑ، چھ ماہ کے انچاس ارب جبکہ بارہ ماہ کے سات ارب اکتیس کروڑ روپے مالیت کے بلز فروخت کئے گئے۔
فروخت کئے گئے بلز کی شرح منافع میں بالترتیب چار، چار اور دو بیسسز پوائنٹس کمی واقع ہوئی۔ چھ ماہ کے بینچ مارک بلز کی شرح منافع نیلامی میں نو اعشاریہ دو نو فیصد رہی۔