حکومت پنجاب کے امدادی سامان کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ گئی

Turkey

Turkey

حکومت پنجاب کی طرف سے ترکی زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ ترکی پہنچ گئی امدادی سامان میں 120عدد خیمے جبکہ12بڑے خیمے فیلڈ اسپتالوں کے لئے بھیجے گئے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت پنجاب کی جانب سے ترکی زلزلہ زدگان کے لئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ طیارے کے ذریعے ترکی پہنچائی گئی۔ امدادی سامان ترکش ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے ٹرکوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں تک بھجوایا گیا ہے۔ امدادی سامان کی متاثرین تک ترسیل کے لئے صوبائی وزیر خوراک چوہدری عبدالغفورکی سربراہی میں ای ٹیم بھی روانہ کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے امدادی سامان کی دوسری کھیپ بہت جلد روانہ کی جائے گی۔