حکومت کا روس کے ساتھ آزادانہ تجارت کا فیصلہ

Free Trade

Free Trade

حکومت نے روس  حکومت کے ساتھ آزادانہ تجارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق روس سے آزادانہ تجارت کے لیے باضابطہ رابطہ کر لیا گیا ہے۔ روسی حکومت کی جانب سے جواب موصول ہونے کے بعد مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق روس کے ساتھ 170 اشیا کی رعایتی قیمتوں پر تجارت کے لیے بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔ روس نے ڈبلیو ٹی او کا رکن بننے کے بعد آزادانہ تجارت کا عندیہ دیا تھا۔