وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوری عمل مستحکم ہے جمہوری حکومت کا کوئی کچھ نہیں بگاڑسکتا ۔ جو طاقتیں چار سال میں حکومت کو غیر مستحکم نہیں کرسکیں وہ اب بھی کامیاب نہیں ہونگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ جمہوری حکومتوں کے خلاف ماضی میں بھی سازشیں ہوتی رہیں اور آج بھی جب جمہوری انداز سے یہ ممکن نہیں ہوسکا تو دیگرطریقے استعمال کئے جارہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنے والے آج پارلیمنٹ کو ربڑاسٹیمپ کا نام دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میمو اسکینڈل پر قانونی ماہرین موقف دے چکے ہیں۔ نیٹو حملے کے حوالے سے حکومت کا واضح اور ٹھوس موقف بھی آ گیا ہے۔