اسلام آباد(جیوڈیسک)حکومت نے گاڑیوں کی درآمدی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور اب تین سال سے زیادہ پرانی گاڑی درآمد نہیں کی جا سکتی۔
اس اقدام سے مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔مقامی کارساز اداروں کی جانب سے گاڑیوں کی فراہمی میں تاخیر ،اون پرائس اور آئے روز قیمتیں بڑھنے کا توڑ عوام نے درآمدی گاڑیوں کی خریداری میں تلاش کیا تو چند روز پہلے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یکسر پالیسی تبدیل کی کہ اب بیرون ملک سے تین سال سے زیادہ پرانی گاڑی نہیں منگوائی جا سکے گی اس فیصلے پر لوگوں کے شدید تحفظات ہیں۔