دبئی : (طاہر منیر طاہر) موجودہ حکومت نے عوام کو غربت ، بے روزگاری ، پریشانی ،لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی، غنڈہ گردی اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ حکومت لوگوں کے مسائل کو چھوڑ کر محض کرسی بچاؤ مہم کے پیچھے لگی ہوئی ہے۔ اس کے لئے پر وہ گھٹیا اقدامات کئے جارہے ہیں جو قابل مزمت ہیں۔ وزیراعظم اور صدر ہاؤس سازشوں کے گڑھ بن چکے ہیں جہاں قانون اور عدلیہ کی دھجیاں اڑانے کے ناپاک منصوبے بنائے جاتے ہیں لیکن ہمیشہ فیل ہوتے ہیں جس سے حکومت اور سازشی ٹولہ کے مقدر میں ہمیشہ ذلت اور رسوائی ہی آتی ہے۔
pml n
لیکن سازشی ٹولہ پھر بھی پاکستان کو بدنام کرنے سے باز نہیں آتا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے راہنماؤں چوہدری محمد الطاف ، چوہدری محمد شفیع ، ملک محمد عمران چوہدری عبدالغفار ،ملک دوست محمد اعوان ، عبدالوحید ، آزاد علی تبسم اور احسان الحق باجوہ نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ راہنماؤں نے کہا کہ چیف جسٹس افتحار چوہدری ملک میں مثبت امید کی آخری کرن ہیں لیکن پی پی پی کی حکومت کو قانون کی بالادستی قبول نہیں اور وہ قانون اور عدلیہ کو بدنام کرنے کے لئے نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کرتے رہتے ہیں جس سے ملک بدنام ہورہا ہے ۔
pml n
حال ہی میں عدلیہ کی تزلیل کے لئے سیک نام نہاد تاجر نے جو ڈرامہ رچایا اس کی قلعی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ پاکستان کے با غیور عوام سارا ڈرامہ سمجھ چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ کون قومی و ملکی مفاد میں ہے اور کو ن نہیں ہے۔ متزکرہ قائدین نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن عزیز کے موجودہ حالات و واقعات دیکھ کر بے حد پریشان ہیں اور چہتے ہیں کے ملک میں ہر طرح سے امن وامان ،سکون اور فضا ہر لحاظ سے سازگار ہو۔ اخلاقی حدود سے آگے جانے والے ایک پرئیویٹ ٹی وی چینل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ متعلقہ ٹی وی چینل کو بھی اپنا ضابطہ اخلاق درست کرنا چاہئے تاکہ ملک و قوم کی بے عزتی ہو۔ پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے تمام عہدیداران نے عدلیہ سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا وقار بلند کرنے کے لئے پی ایم ایل این ہردم حاضر ہے اور استحکام پاکستان کے لئے تن من دھن نچھاور کرنے کے لئے تیارہے۔