قصور : (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے وزیراعظم گیلانی کو غیر آئینی وز یر اعظم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے تقرر اور بجٹ کی منظوری میں حکومت کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔
قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے وزیراعظم کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کہنا تھا وزیراعظم تو کا م کی کوئی بات ہی نہیں کرتے نواز شر یف کا مؤقف تھا کہ غیر قانونی وزیر اعظم نے بجٹ زبر دستی منظور کرانے کی کو شش کی تو ان کی جماعت ایسا نہیں ہونے دے گی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت کے خلاف تحریک نتیجہ خیز ہو گی حکمران ایک طرف بھیک مانگتے ہیں اور دوسری طرف امریکا سے معافی کی بھی توقع رکھتے ہیں۔