حکومت کی طرف سے کمرشل بینکوں سے لے کر سٹیٹ بینک کو قرض ادا کرنے کا سسلسلہ جاری

Debt

Debt

سٹیٹ بنک (جیوڈیسک) کمرشل بینکوں سے لے کر مرکزی بینک کو قرض ادا کرنے کا سلسلہ اگست کے پہلے ہفتے کے دوران بھی جاری رہا۔ حکومت نے سٹیٹ بینک کو مزید بیس ارب روپے واپس کر دیے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چونتیس دنوں میں حکومت نے مرکزی بینک کو دو سو بائیس ارب روپے واپس کیے اور کمرشل بینکوں سے ایک سو نوے ارب روپے کا نیا قرض لیا گیا اس طرح نئے مالی سال کے دوران اب تک حکومت مجموعی طور پر بینکنگ سیکٹر کو بتیس ارب روپے کا قرض واپس کر چکی ہے۔