پاکستان: (جیو ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں نے ملکی معیشت تباہ کر دی۔ آئندہ حکومت چلانا آسان نہیں ہو گا میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ملک کو کئی دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔
رکن قومی اسمبلی افضل کھو کھر کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نوٹ چھاپ کر خسارہ پورا کر رہی ہے بہتر تھا کہ کرپشن کم کی جاتی انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مسائل کا حل مذاکرات میں ہے اور مذاکرات میں تعطل کی وجہ پرویز مشرف تھے۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچوں کے انعقاد پر بھی زور دیا۔