وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کا ئرہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ عدالتیں نہیں کر سکتیں، یہ عوام کا کام ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں قمرزمان کائرہ کہنا تھا کہ وزیراعظم یا وزیراعلی بنانے کا اختیار پارلیمان کے پاس ہے، پارلیمان کے سوااورکوئی فورم نہیں ہے۔
قمرزمان کائرہ نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بہت زیادہ الجھا ہوا ہے، بلوچستان کے مسئلے میں بیرونی ہاتھ کے علاوہ وہ افراد بھی شامل ہیں جن کے اپنے مفادات ہیں۔