حیدرآباد ٹیسٹ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بھارت کی ٹیم چار سو اڑتیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ چتیش ور پجارا نے ایک سوانسٹھ رنز اسکورکئے۔ ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارت نے نامکمل اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سوسات رنز سے شروع کی اور پوری ٹیم چار سو اڑتیس رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔
کیریئر کا چوتھا ٹیسٹ کھیلنے والے چتیش ور پجارا نے ایک سو انسٹھ رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان مہندرا سنگھ دھونی تہتر رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کے جیتن پٹیل نے چار اور ٹرینٹ بولٹ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔