حیدر آباد: مبینہ غلط انجکشن سے طالبہ جاں بحق، ورثا کی اسپتال میں توڑ پھوڑ

HYDERABAD

HYDERABAD

حیدر آباد حیدر آباد کے اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگنے سے بی ایس سی کی طالبہ انتقال کرگئی، ورثا نے ہلاکت کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی جبکہ عملہ فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لطیف آباد کے بھٹائی اسپتال میں گزشتہ روز صنم کا پتے کا آپریشن کیا گیا تھا اور لڑکی ہوش میں بھی آگئی تھی۔ لڑکی کے والد کے مطابق ڈاکٹر نے جب صنم کو بلڈ لگایا تو اس کے جسم میں تکلیف ہونے لگی جس پر اسے انجکشن لگایا، انجکشن لگنے کے بعد لڑکی کی حالت بگڑ گئی اور اس نے دم توڑ دیا۔ لڑکی کی ہلاکت پر ورثا نے اسپتال میں احتجاج کر تے ہوئے توڑ پھوڑ کی جبکہ اسپتال کا عملہ موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علی بخش پتافی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مریضہ کی موت بلڈ لگنے کے بعد ری ایکشن ہوجانے کے باعث ہوئی تاہم ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کومعطل کردیا ہے اورواقعے کی انکوائری کرائی جائے گی۔