کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں خاتون پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے امریکی سکیورٹی مشیر کو ہلاک کر دیا۔
افغان پولیس حکام کے مطابق واقعہ کابل میں پولیس ہیڈ کواٹرز میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا۔ ہلاک ہونے والا سابق امریکی فوجی افغان پولیس کے ساتھ بطورسیکیورٹی ایڈوائزر کام کر رہا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پولیس اہلکارحراست میں لے لیا گیا ہے۔ نیٹو حکام نے امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
واضح رہے افغان پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے اب تک پچانوے نیٹو فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ افغان خاتون پولیس اہلکار کی فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔