خادم اعلٰی پنجاب ایک نظر ادھر بھی

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

جناب آپ کی نظر ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں جس کی وجہ سے جمبر کی عوام شدید پریشان ہے ۔خادم اعلٰی صاحب آپ کے دور حکومت میں جمبر کی عوام کیڑوں والا اور بدبو دار پانی پینے پر مجبور ہے اور کوئی اس کا ازالہ کرنے والا نہیں۔ جمبر خورد کے واٹر سپلائی کا پانی جو عوام کو سپلائی کیا جارہا ہے اس میں کیڑے اور بدنو آنا شروع ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں جب حاجی رانا لیاقت سابق کونسلر نے لوکل سطح پر واٹرسپلائی کے ٹھیکداروں سے بات کی تو انہوں نے لائن صاف کرنے کی بجائے ایس ڈی او کی طرف بھیج دیا اور جب ایس ڈی او محمد سلیم سے رابطہ کیا اوراسے شکایت درج کرائی تو اس نے جواب دیا کہ اگر کیڑے ہیں تو پانی نہ پیو، ہم نے جمبر کا ٹھیکہ نہیں لیا ہوا۔

جناب عالیٰ گندے پانی پینے کی وجہ سے کئی لوگ بیمار ہوچکے ہیں اور ہسپتال کی زینت بن گئے ہیں۔ معززین علاقہ حاجی رانا لیاقت سابق کونسلر، رانا منور علی ، رانا صادق، رانا اختر علی، راؤعبدالقیوم اور نعیم احمد نے افسران بالا سے درخواست کی ہے کہ ہمارے مسئلہ کا فوری حل نکالا جائے اور مضر صحت پانی سے نجات دلائی جائی۔ ایڈیٹر صاحب سے گزارش ہے کہ اپنے اخبار میں اس درخوست کو جگہ دے کر ہمارے مسئلے کے حل کے لیے مدد کریں۔دعا گو(شکریہ)
رانا لیاقت مین اڈا جمبر
فون نمبر03044825105