خام تیل کی قیمت میں اضافہ، فی بیرل قیمت 125ڈالر پر

oil

oil

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پانچویں روز بھی اضافہ ہوا اور خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک سو پچیس ڈالر سے بھی تجاوز کرگئی۔ نیویارک میں اپریل کے سودوں کے دوران خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک اعشاریہ آٹھ پانچ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے اس کی قیمت ایک سو پچیس اعشاریہ چار سات ڈالر ہوگئی۔

ڈیلرز کے مطابق ایران کے جوہری تنازع کے بعد تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ یوایس خام تیل کے سودے ایک اعشاریہ نو چار ڈالر اضافے کے بعد ایک سو نو اعشاریہ سات سات ڈالر پر بند ہوئے۔