خانیوال میں نوجوان پر تیزاب پھینکنے والا اسی کا چھوٹا بھائی نکلا،ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ خانیوال کے علاقے کامران کالونی میں چند روز پہلے محمد عارف نامی نوجوان پر نامعلوم ملزم رات کی تاریکی میں تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ نوجوان کے چھوٹے بھائی محمد آصف کی مدعیت میں درج کرلیا گیا تھا، تاہم دوران تفتیش مدعی ہی ملزم نکلا۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد آصف نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے جائیداد کے تنازع پر بڑے بھائی پر تیزاب پھنکا، ادھر تیزاب سے جھلس جانے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ کہ تیزاب سے جھلسنے سے زیادہ اسے بھائی کے ملزم ہونے کا دکھ ہے۔