خدمت انسانیت سے سکون قلب نصیب ہوتا ہے ،چوہدری صفدر حسین کالس

گجرات (جی پی آئی)خدمت انسانیت سے سکون قلب نصیب ہوتا ہے ، ذات برادری سے بالا تر ہو کر خدمت انسانیت میں مصروف ہیں۔

ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت چوہدری صفدر حسین کالس آف کوٹلہ ، قاسم خاں نے اپنی رہائشگاہ پر پریس کلب دولت نگر کے جنرل سیکرٹری قاری محمد شفیع نوشاہی کی قیادت میں ملنے والے وفد جس میں ناظم اعلیٰ جامعہ تبلیغ الاسلام دولت نگر مولانا مختار احمد نوشاہی ، حافظ وقار احمد ، حافظ شفیق احمد شامل تھے ، خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ معاشرتی ناہمواری اور استحصالی فکر زہر قاتل ہے۔

چوہدری صفدر حسین کالس نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہی کوشش ہے کہ معاشرہ کے پسے ہوئے طبقے کی آواز میں آواز ملائوں اور ان کی خدمت کے لیے کمر بستہ ہوں چوہدری صفدر حسین کالس نے تمام افراد پر زور دیا کہ علماء کرام ذہنی ہم آہنگی میں اور فرقہ وارانہ سوچ کے تدارک کے لئے انا کردار ادا کریں۔

چوہدری صفدر حسین کالس کو وفد نے اپنے حلقہ کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے بخوشی قبول کی اس موقع پر چوہدری سجاد احمد کالس ، آفتاب احمد کالس ، محمد عرفان کالس ، چوہدری ریاض احمد کالس اور دیگر افراد بھی موجود تھے ۔