خرگوش فارم سے بے روزگاری میں کمی

Rabbit

Rabbit

خرگوش فارمنگ کی مدد سے ہماری عوام کے دو اہم مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔روزگار کاآسان حصول اور سستا اور بہترین گوشت۔شائد آپ جانتے ہوں کہ دنیا میں قدرتی خوراک (کھاس وغیرہ) کھا کر کم ترین وقت میں تیزی سے تیارہو نے والا جانور خرگوش ہے۔

پاکستان میں برائلر مرغی کی پیدا وار اور کھپت اس کے مہنگا ہونے کے باوجود بہت زیادہ ہے۔ مصنوعی خوراک پرتیزی سے تیار ہونے والے جانوروں میں پاکستان میں برائلر پہلے نمبر پر ہے ۔لیکن برائلرمرغی کا مہنگا چوزہ، مہنگی مصنوعی خوراک ،مہنگی لیبر،مہنگی میڈیسن اورموسم شدت برداشت نہ کرسکنے کی وجہ سے شرح اموات زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ کاروبار زوال کا شکار ہوتا جارہا ہے۔ایسے دوست جوبے روزگار ہیں ، مرغی فارمنگ چھوڑ چکے ہیںیا اپنے گھر کا گوشت کا خرچ کم کرناچاہتے ہیںان کو خرگوش فارمنگ کامشورہ دینا چاہتاہوں۔

خرگوش ایک حلال جانور ہے۔صحیح بخاری میں احادیث نمبر 5489 اور 3;746 میں ہے جس کا مفہوم ہے کہ ایک دفعہ صحابہ خرگوش کا کچھ گوشت آپ ۖ کے پا س لائے آ پ ۖ نے اسے قبول فرمایا۔

ایک مادہ خرگوش کا حمل تقریباً 30دن کا ہوتاہے ۔پاکستان میں ایک مادہ 6 سے 10 بچے دیتی ہے۔ایک بچہ تقریباً 60 دن میں 1.7 kgکا ہو جاتاہے۔اس 1.7kgکے خرگوش میں سے 1.2kg کے قریب گوشت نکلتا ہے۔اگرکسی کے گھر میں 10 * 7فٹ کی مناسب جگہ ہو تووہ 10مادہ اور دو نر خرگوش کے ساتھ ایک چھوٹے سے فارم کا آغاز کر سکتا ہے۔گھر میں بچنے والی سبزی کے چھلکے اور روٹی کے ٹکڑوں سے اتنے خرگوش باآسانی پالے جاسکتے ہیں۔10مادہ خرگوش مناسب ماحول میں ایک سال میں500کے قریب بچے دے سکتی ہیں۔یعنی تقریباً 550kgگوشت ۔اگر اتنا گوشت بازار سے خردیدنا پڑے توکم ازکم 200روپے فی کلو کے حساب سے 110,000روپے کا بناتا ہے۔ شترمرغ اور خرگوش کا گوشت انسانی جسم میںسب سے کم چربی پیدا کرتے ہیں اورخواص کے لحاظ سے بکرے اور ہرن کے درمیانی قسم کی حیثیت رکھتے ہیں۔

Beautifull Rabbits

Beautifull Rabbits

اگر کمرشل کے حساب سے دیکھا جائے تو 500مادہ خرگوش کے فارم سے سالانہ 20سے 25 لاکھ روپے کی بچت ہو سکتی ہے۔ اب ہم مرغی اور خرگوش فارمنگ کے خرچ کا موازنہ کرتے ہیں۔آج کل برائلرمرغی کا ایک چوزہ 50سے 80روپے کا ہے جبکہ خرگوش کہ بچہ ہمیں اپنے ہی فارم کی مادہ سے حاصل ہوتا ہے۔مرغی کے چوزے کی بروڈنگ، میڈیسن اور فیڈ پر 80سے 120 روپے خرچ ہوجاتے ہیں۔جبکہ خرگوش کی مادہ پہلے 20دن بچے کی دیکھ بھال خود کرتی ہے اس لیے اسکی بروڈنگ کی ضرورت نہیں پڑتی۔ خرگوش کے بچے برائلر کے چوزے کی نسبت موسمی شدت برداشت کرنے کی بھرپورطاقت رکھتے ہیں۔ ابھی تک خرگوش میں کو ایسی بیماری سامنے نہیں آئی جس کی وجہ سے برائلر مرغی کی طرح اچانک بہت زیادہ اموات ہو جاتی ہوں۔اس لیے خرگوش کے لیے میڈسن کا خرچ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

برائلر مرغی پہلے دن سے 2 kg وزن ہونے تک تقریباً 100روپے کی فیڈ کھا جاتی ہے۔جبکہ خرگوش سبزچارا اور گھاس وغیرہ کھاتا ہے جو ہمارے ملک میں خاص طور پر میدانی علاقوں میں بہت سستا دستیاب ہے۔نارمل بچت کے لحاظ سے برائلر مرغی کا ایک چوزہ سیل ریٹ مناسب ہونے اور شرح اموات کم ہونے پر 30روپے کے قریب منافع دیتا ہے۔لیکن اگر اس کی ایک تیارمرغی مر جائے تو 150روپے سے زیادہ کا نقصان ہوتا جاتاہے۔

White and Gray Rabbits in Grass

White and Gray Rabbits in Grass

جبکہ خرگوش کا بچہ 30سے 40روپے میں تیار ہوجاتا ہے ۔1.7kgکے خرگوش کی کھال ہماری عام مارکیٹ میں 30 سے 40روپے میں سیل ہو جاتی ہے اس طرح خرگوش کا گوشت بالکل مفت حاصل ہوتا ہے۔برائلر کا ریٹ عام طور پر 180 سے 270 روپے کے درمیان رہتاہے۔اگر خرگوش کا گوشت صرف 100روپے فی کلو سیل ہو توبھی سالانہ اچھا خاصہ منافع حاصل ہوسکتا ہے۔ایک مادہ خرگوش ایک بار تقریباً 7بچے دیتی ہے اور سال میں7 سے زیادہ بار بچے دیتی ہے۔ یعنی ایک مادہ ایک سال میں تقریباً 50سے زیادہ بچے دیتی ہے۔اگر ہم ایک تیار خرگوش کے گوشت کا وزن 1kgلگائیں تو سالانہ کا 50kg بنتا ہے۔اگر ایک فارمر کے پاس 500مادہ خرگوش ہیں تو اس کا سالانہ منافع 25لاکھ روپے کے قریب بن سکتا ہے۔ اس منافے کو بڑھانے کے لیے گوشت پیدا کرنے والی خوراک کااستعمال کیا جاسکتا ہے۔

میری رائے میں تمام بے روزگار اور سائیڈ بزنس شروع کرنے کے خوا ہش مند دوست چھوٹے پیمانے پر خرگوش کا فارم سٹارٹ کریں۔جیسے جیسے خرگوش کے بچوں کی تعداد بڑھتی جائے فارم کو بڑھاتے جائیں۔نئے پیدا ہونے والے بچوں میں سے مادائیں رکھتے جائیں اور نئے نر سیل کرتے جائیں ۔(ہر 10مادہ کے ساتھ 2نر کا ہونا لازمی ہے) ۔ اس طریقہ سے آپ بغیر اضافی خرچ کے فارمنگ کے لیے اپنی مطلوبہ تعداد پوری کر سکتے ہیں۔

جو خرچ آپ کو جیب سے کرنا پڑے وہ ہے پیجرے بنانے کا۔تفصیل کے لیے آپ youtube rabbit faming. پر دیکھ سکتے ہیں۔

گوشت کی سیل کے لیے آپ کو ہوٹلوں پر اور سیل پوائنٹس پر رابطہ کرنا پڑے گا۔پاکستان میں خرگوش کے گوشت کی کوئی ماکیٹ نہیں ہے اس لیے اس کا ریٹ کم (یعنی 100فی kg)کرکے کسٹمرز کی توجہ حاصل کرنی پڑے گی ۔جیسے جیسے عام لوگوں میں خرگوش کا گوشت مقبول ہوگا ڈیمانڈ بھی بڑھتی جائے گی ۔تب خرگوش کے گو شت کا ریٹ برائلر مرغی کے ریٹ سے بہتر ہو جائے گا۔برائلر مرغی کی فیڈ میں اکثر خون، ذبحہ کی گئی مرغیوں کے پر آنتیں اور کھال، مرے ہوئے جانور،مچھلی کا چوراوغیرہ ڈالا جاتا ہے۔جبکہ خرگوش سادہ قدرتی خوراک پر تیار ہونے والا بہتریں جانور ہے۔

پاکستان میں لاکھوں ایسے بے روزگار موجود میں جو باآسانی خرگوش کی فارمنگ کرسکتے ہیں۔اگر کوئی دوست خرگوش فارمنگ کے حوالے سے مجھ سے معلومات شیئرکرنا چاہے تو مجھے خوشی ہوگی۔ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خشحالی کے لیے دعاگو اور کوشاں۔

محمد افضل امین آرائیں Biogaspakistan@gmail.com